سری لنکا میں گیارہ تنظیموں پر پابندی

   

Ferty9 Clinic

کولمبو : سری لنکا میں گیارہ مقامی و بین الاقوامی اداروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ بدھ کو ایک حکومتی ترجمان نے بتایا کہ ان اداروں پر شبہ ہے کہ وہ دہشت گردانہ رجحانات کے فروغ میں ملوث ہیں۔ یہ پابندی انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت صدارتی حکم نامے کے بعد لگائی گئی۔ القاعدہ اور دولت اسلامیہ جیسی تنظیمیں اس پابندی سے متاثر ہوئی ہیں۔ یہ امکان بھی ہے کہ صدر تمام کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کر سکتے ہیں۔ ان تنظیموں سے روابط رکھنے، ان کی رکنیت حاصل کرنے، قیادت یا ان کی معاونت پر بیس سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔