کولمبو: سری لنکا کی مرکزی شہر ماتالے کی ہائی کورٹ نے منگل کے روز ایک ہندوستانی شہری کو2024 میں کرکٹ میچ فکسنگ کے مقدمے میں چار سال کی سخت مشقت کی سزا سنائی۔ یوگی پٹیل پر سری لنکا کے سلیکٹرزکے چیئرمین اپل تھرنگا کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ شکایت کینڈی میں لیجنڈز لیگ ٹی 20 ٹورنمنٹ میں میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق تھی۔ پٹیل کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی کیونکہ وہ عدالتی سفری پابندی کے باوجود ملک سے فرار ہوئے تھے۔ انہیں مارچ2024 میں گرفتارکیاگیا تھا، تاہم مئی میں سخت ضمانتی شرائط کے تحت رہا کردیاگیا تھا۔