سری لنکا میں یوم عاشورہ کے جلوس پر پابندی

   

کولمبو،2ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی راجدھانی کولمبو کی ایک عدالت نے دو سخت گیر بودھ تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کے مذہبی دن (عاشورہ) کے جلوس پر پابندی لگادی۔ خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں پولیس ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ کولمبو کی مجسٹریٹ عدالت نے بودھ راہبوں کی سربراہی میں دو گروپوں کو روکنے کے احکامات جاری کئے ، جنہوں نے کولمبو میں داؤدی بوہرہ فرقہ کے اجتماع میں خلل ڈالنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ خیال رہے کہ عاشورہ کے سلسلہ میں 10 روز تک جاری رہنے والے مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے تقریباً 25 ہزار افراد کولمبو پہنچ چکے ہیں۔