سری لنکا میں 44 ہندوستانی گرفتار

   

Ferty9 Clinic

کولمبو ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے امیگریشن حکام نے جمعرات کے روز 44 ایسے ہندوستانیوں کو گرفتار کرلیا جن کے ویزوں کی میعاد ختم ہوئے تین مہینے کا عرصہ گذر چکا تھا لیکن اس کے باوجود وہ سری لنکا میں ہی مقیم تھے۔ اخبار دی ڈیلی میرر کی رپورٹ کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف امیگریشن نے 44 ہندوستانیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سلیوجزیرہ سے گرفتار کرلیا جو وہاں ایک تعمیراتی مقام پر کام کررہے تھے۔ سلیوجزیرہ کولمبو کا ایک مضافاتی علاقہ ہے۔ گرفتار شدہ تمام ہندوستانیوں کی عمر 25 تا 50 سال کے درمیان بتائی گئی ہے اوران میں کوئی بھی خاتون شامل نہیں ہے۔ اسسٹنٹ کنٹرولر (انوٹسی گیشنز) ایم جی وی کاریاواسم نے یہ بات بتائی۔