بنگلورو: آئی سی سی ورلڈکپ کے بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے دفاعی چمپئن انگلینڈ کو 8 وکٹ سے بآسانی شکست دے دی ۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے صرف 156 رنز اسکور کئے اور اس کی ساری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں سری لنکا نے جیت کا نشانہ صرف 25.4 اوورس میں حاصل کرلیا۔