سری لنکا نے دوسرا ٹسٹ209 رن سے جیت لیا

   

پالیکل: لیفٹ آرم اسپنر پروین جے وکرما (86 رن پر پانچ وکٹیں) اور رمیش مینڈس (103 رن پر چار وکٹیں) کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز آج 209 رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 0-1 سے جیت لی۔سری لنکا نے بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لئے 437 رن کا ہدف رکھا تھا۔ بنگلہ دیش نے کل کے پانچ وکٹ پر 177 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز 227 رن پر ختم ہوئی۔ مہدی حسن چار رن سے آگے کھیلتے ہوئے 86 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 39 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔