لندن ۔ یکم جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) نکلوس پوران کی شاندار سنچری کے باوجود سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 23رنز سے شکست دے دی۔چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا لیکن یہ اقدام غلط ثابت ہوا۔سری لنکن اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 93رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جس کی بدولت سری لنکا کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 338رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے اور یوں سری لنکا نے میچ میں 23رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔