دوبئی : سری لنکا نے ایشیا کپ کے غیراہم سوپر 4 مقابلہ میں پاکستان کو آج 5 وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ 18 گیندیں باقی تھیں ۔اتوار /11 ستمبر کو سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ہی فائنل کھیلا جائے گا۔یہ دونوں ٹیمیں آج کے میچ سے قبل ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی تھیں ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ بابر اعظم اس مرتبہ سب سے زیادہ 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن ان کی ٹیم 19.1 اوورس میں 121 پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ سری لنکا کی جوابی اننگز کی شروعات خراب ہوئی لیکن 29/3 سے لنکن ٹیم سنبھل گئی اور 17 اوورس میں 124/5 کے ساتھ جیت مکمل کی۔پی نسانکا نے 55 ناٹ آوٹ اسکور کئے ۔