ملتان۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ سے محفوظ رہی۔ پالی کیلے میں 23 پر 5 وکٹ کھونے والی کیویز ٹیم 126 کے ہدف کے تعاقب میں 16 اوورز میں 88 پر پویلین لوٹ گئی۔ 8کھلاڑی دوہرے ہندسے کو عبور نہ کرسکے۔ ٹم سائوتھی نے 28 رنز بنائے۔ ملنگا نے 4اوورز میں 6 رنز دیکر 5 وکٹ لیے۔ میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 125رنزبنائے۔ سینٹر اور آسٹل نے فی کس 3 وکٹیں لیں ۔ سیریز نیوزی لینڈ نے 2-1 سے جیت لی۔