کراچی ۔18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم پروگرام کے تحت25 ستمبر کو کراچی پہنچ رہی ہے۔ پہلا ونڈے 27 کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ سیریز کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں ہیں۔ ونڈے اور ٹی 20 میچ پروگرام کے تحت ہوں گے کوئی متبادل مقام بھی نہیں رکھا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیاری مکمل ہے۔ قبل ازیں حسان مانی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سری لنکا کی ٹیم طے شدہ پروگرام کے تحت پاکستان آئے گی۔