دبئی: ہندوستان کے خلاف منگل کو کولمبو میں دوسرے ایک روزہ میچ میں سست اوورریٹ کے لئے سری لنکائی ٹیم پر 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ لگایا گیا ہے ، ساتھ ہی آئی سی سی عالمی کپ سپرلیگ ٹیبل میں اس کا ایک پوائنٹ بھی کاٹاگیا ہے ۔مقررہ مدت کوذہن میں رکھنے کے بعد پایا گیا کہ ہندوستان کی اننگ کے دوران داسن شناکا کی قیادت والی سری لنکائی ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوورکم ڈالا، جس کے بعد آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگلے نے ٹیم پر جرمانہ لگایا۔