کولمبو۔4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کے ساتھ دو سالہ معاہدے کر لیا ہے، دونوں کی پہلی ذمہ داری ٹیم پاکستان کے خلاف ہوم سیریز ہو گی۔ پاکستان کرکٹ کا ٹسٹ فارمیٹ میں کڑے مقابلے کے بعد تگڑے معرکے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر سے بطور ہیڈ کوچ اور گرانٹ فلاور کے ساتھ بحیثیت بیٹنگ کوچ معاہدہ کر لیا، لنکن حکام نے سابق پاکستانی کوچز سے دو سالہ معاہدے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کی بطور کوچز پہلی ذمہ داری پاکستان کے خلاف ہوم ٹسٹ سیریز ہو گی۔