لندن ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ سے پہلے ہی باہر ہوچکے جنوبی افریقی ٹیم کا کل یہاں سری لنکا سے مقابلہ ہے۔ اس مقابلہ میں سری لنکائی ٹیم جس نے اپنے گذشتہ مقابلہ میں میزبان انگلینڈ کو شکست دی وہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ دوسری جانب افریقی ٹیم جسے خطاب کے دعویداروں میں شامل کیا جارہا تھا وہ کامیابی کے ساتھ ورلڈ کپ مہم کا اختتام کرنے کیلئے کوشاں ہوگی۔ ملنگا اور ربادا توجہ کا مرکز ہوں گے۔