کولمبو : سری لنکا میں وزارت صحت نے کہا ہیکہ گزشتہ چار ماہ میں 40 حاملہ خواتین کوویڈ 19 کے باعث موت کا شکار ہوئیں۔ سری لنکا نے مئی میں زچگی کے دوران کورونا وائرس کے باعث پہلی موت ریکارڈ کی تھی۔ ماہرین نے حاملہ خواتین پر زور دیا ہیکہ وہ ویکسین لگوائیں۔شاید اِسی لئے حکام راست یا بالواسطہ خواتین پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کوویڈ سے متاثر ہونے کے بعد علاج کے دوران حاملہ ہونے سے گریز کریں۔ 2 کروڑ 10 لاکھ افراد پر مشتمل ملک سری لنکا اگست سے جزوی طور پر نافذ لاک ڈاؤن کی زد میں ہے جسے حکومت ستمبر کے وسط میں اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن سری لنکا میں عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے اکتوبر کے آغاز تک سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ سری لنکا اپریل سے کوویڈ 19 کے ڈیلٹا ویریئنٹ کا مقابلہ کر رہا ہے۔