سری لنکا کو شکست‘ نیوزی لینڈ کیلئے سیمی فائنل کا راستہ آسان

   

بنگلورو:ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو با آسانی5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ انتہائی آسان بنالیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کی اس کامیابی کے ساتھ پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوگیا ہے۔نیوزی لینڈ نے سری لنکا کا 172 رنز کا ہدف با آسانی 23.2 اوورز میں پورا کر کے 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔ سری لنکا اگرنیوزی کو ہرا دیتا اور پاکستان انگلینڈ کو شکست دیتا تو سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان آج میچ بنگلورو میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔