کولمبو۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی ٹیم کے کارگزارکپتان تمیم اقبال نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز چیلنجنگ ہوگی۔ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے پاس سیریز میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم تین ونڈے میچوںکی سیریزکھیلنے کیلئے سری لنکا پہنچ چکی ہے۔ بنگال ٹائیگرزکو اسٹارآل راؤنڈر شکیب الحسن، لٹن داس، مستقل کپتان مشرفی مرتضیٰ اور محمد سیف الدین کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔سری لنکا پہنچنے پر بات چیت کرتے ہوئے تمیم اقبال نے کہا کہ سری لنکا ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اسلئے ٹیم کیلئے یہ سیریز چیلنجنگ ہو گی۔