اوول ۔ سری لنکا نے انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دی ۔ اوول میں سری لنکا نے انگلینڈ کے 219 رنزکا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز اسکورکیے۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 263 رنز اسکورکئے ۔اس کے بعد انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 156رنز اسکور کیے جس کے جواب میں ٹسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے 219 بنا کر میچ جیت لیا۔سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے127 کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کوشال مینڈس 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے اینگلو میتھیوز نے 32 اور ڈم دیموتھ کرونارتنے نے آٹھ رنز سکور کیے۔ واضح رہے کہ تین ٹسٹ میچوں کی سیریز 2-1 سے انگلینڈ کے نام رہی ہے جبکہ سری لنکا نے 10 سال بعد انگلینڈکو ٹسٹ میچ میں شکست دی ہے۔جہاں اس ٹسٹ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 10 سال بعد کامیابی حاصل کی ہیں وہیں انگلش بیٹر جیو روٹ کافی عرصہ بعد ٹسٹ کے دونوں اننگز میں ناکام ہوئے ہیں ۔