کولمبو 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے سینئر پولیس عہدیدار سوئیٹزرلینڈ فرار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 2005 سے 2015 کے درمیان مہندا راجا پکشے حکومت کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کی تھیں۔ کہا گیا ہے کہ نشانتا سلوا سوئیٹزر لینڈ فرار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ مہندا راجا پکشے سری لنکا کے وزیر اعظم اور ان کے بھائی گوٹابایا راجا پکشے صدر بن گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ وہ انتقامی کارروائی کے خوف سے سوئیٹزرلینڈ فرار ہوگئے ہیں۔