سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ 9 وکٹوں سے کامیاب

   

ڈیوڈن ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دی، 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ دوسرے مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 19 اوورز میں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے کوشال پریرا نے 35 اور دھنن جایا ڈی سلوا نے 37 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے فاسٹ بولر ایڈم ملن نے26 رنز دے کر5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے 32گیندیں قبل ہی ہدف ایک وکٹ پر پوراکر لیا، نیوزی لینڈ نے 14.4 اوورز میں ایک وکٹ پر 146 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ 79 اور ٹام لیتھم 20 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ 8 اپریل کو کھیلا جائے گا۔