کولمبو ۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سابق پولیس سربراہ پرجیت جیہ سندرا کو 2017 ء میں مبینہ طور پر ایک لفٹ آپریٹر کو زد و کوب کرنے اور دھمکانے کی پاداش میں منگل کے روز گرفتار کرلیا گیا۔ وہ سی آئی ڈی محکمہ میں پیش کئے گئے تھے اور بعد ازاں انہیں ایک مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا گیا جہاں سابق پولیس سربراہ کی ضمانت منظور کرلی گئی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ کولمبو ایسٹر سنڈے دھماکوں کے واقعہ کے بعد جیہ سندرا کو لازمی رخصت پر بھیج دیا گیا تھا جس میں 258 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔