کولمبو۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سابق وزیر اسپورٹس نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا نے 2011 کا ورلڈ کپ ہندوستان کو فروخت کیا تھا۔ مہندنندا التگمیج جو اس وقت سری لنکا کے اسپورٹس کے وزیر تھے، ایسی دوسری اہم شخیصت ہیں جنہوں نے ورلڈکپ فائنل کے فکسڈ ہونے کا الزام لگایا ہے۔قبل ازیں سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا تنگا نے بھی کہا تھا کہ 2011 کے ورلڈ کپ کا فائنل میچ فکسڈ ہوا تھا۔ سابق وزیر مہندنندا التگمیج نے سراسا ٹی وی کو دے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے آج آپ کو بتا دیا ہیکہ ہم نے 2011 کا ورلڈ کپ فروخت کیا تھا، میں جب اسپورٹس کا وزیر تھا مجھے تب بھی اس کا یقین تھا۔ مہندنندا التگمیج 2010 سے 2015 کے درمیان اسپورٹس کے وزیر رہے اور اب توانائی اور بجلی کے وزیر ہیں۔
