سری لنکا کے وزیراعظم کی لارڈ وینکٹیشورا مندر میں پوجا

   

تروملا 11 فروری (این ایس ایس) سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجپکسے نے اپنے فرزند ہوشیتا اور کابینہ کے وزیر ارومگن تھونڈامن کے ساتھ منگل کی صبح لارڈ وینکٹیشورا مندر پہونچ کر پوجا کی۔ بیرونی مہمان کی صبح 5:50 بجے آمد پر آندھراپردیش کے وزیر پی رامچندرا ریڈی اور دیوستھانم کے عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ بعدازاں تروملا ریسٹ ہاؤز میں اُنھیں روایتی انداز میں وداع کیا گیا۔