نئی دہلی: سری لنکا کے وزیر خارجہ دنیش گنوردن جو دو روزہ ہندوستان کے دورے پر ہیں انہوں نے جمعرات کو ہندوستان وزیر برائے امور خارجہ ایس جیشنکر سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات قومی راجدھانی دہلی میں واقع حیدرآباد ہاوس میں ہوئی۔
قبل ازیں گنواردینا نے یہاں سکریٹری خارجہ وجئے گوکھلے سے ملاقات کی تھی اور وہ اس دورے کے دوران متعدد دیگر ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں وزیر ہنر ترقی اور کاروباری شخصیت مہیندر ناتھ پانڈے اور وزیر محنت سنتوش کمار گنگوار بھی شامل ہیں۔
گذشتہ نومبر میں وزیر اعظم گوٹا بائیہ راجپاکسہ کے ماتحت نئی حکومت کے قیام کے بعد وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گنوردینا کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔