کولمبو۔ سری لنکا میں قومی یوم آزادی کے موقع پر 197قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکشے نے ملک کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا۔ محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ تمام قیدیوں کو ویلیکاڈا جیل میں منعقدہ تقریب کے دوران رہا کیا گیا۔