کولمبو : سری لنکا کی بحریہ نے چار ارب سری لنکن روپے (12.3 کروڑ امریکی ڈالر) سے زیادہ کی 200 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ کثیر مقصدی ماہی گیری کی کشتی کو قبضے میں لیا ہے ۔سری لنکا کی بحریہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس یونٹس اور پولیس نے سری لنکا کے جنوب میں ڈونڈرا کے نزدیک سمندر میں کیا اور پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ نیوی کے مطابق سری لنکا پولیس کا نارکوٹکس بیورو معاملے کی تحقیقات کرے گا۔