حیدرآباد :بالی ووڈ میں اپنی شاندار آمد سے بہت پہلے ہی سری لیلا ملک بھر میں لاکھوں دل جیت چکی تھیں۔ ہندوستانی سینما کی سب سے باصلاحیت اور اْبھرتی ہوئی فنکاراؤں میں شمارکی جانے والی سری لیلا کا برق رفتاری سے عروج کسی کرشمے سے کم نہیں۔ اگرچہ بہت سے لوگوں کے لیے ان کا بریک تھرو لمحہ فلم گنٹور کارم کے سوپر ہٹ گانے کرچی مددتاپیٹی سے آیا، اور پھر فلم پشپا 2: دی رول کے وائرل گانے کِسّک میں ان کی موجودگی نے سب کو دیوانہ بنا دیا، لیکن سری لیلا کی مقبولیت اس سے کہیں پہلے ہی عوام کے دلوں میں گھرکرچکی تھی اور وہ بھی کچھ غیر روایتی مگر واضح انداز میں۔ اس سے پہلے کہ وہ بالی ووڈ کی بڑی فلموں جیسے عاشقی 3، ابراہیم علی خان اور کارتک آریان کے ساتھ نامعلوم پراجیکٹس سائن کرچکی ہیں، سری لیلا ایک جانی پہچانی شخصیت بن چکی ۔ دیوالی کے موقع پر ان کی فلم پٹاخوں کی طرح آواز کرنے لگیں ۔آج کے دور میں جب شہرت اکثر منصوبہ بندی اور تشہیر کا نتیجہ ہوتی ہے، سری لیلا کا عروج خوشگوار حد تک فطری محسوس ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے ناظرین نے انہیں پہلے ہی سوپراسٹارکا درجہ دے دیا ہو اوربالی ووڈ بس اب اس حقیقت کو تسلیم کررہا ہے۔ فی الحال سب کی نظریں ان کی ہندی فلمی ڈیبیو پر ہیں، لیکن ان کا کیریئر صرف اسی تک محدود نہیں۔ وہ فلم پاراشکتی میں شیوا کارتھیکین کے ساتھ،لینن میں اکھیل اککنینی کے مدمقابل، اور ماس جاتھارا میں روی تیجا کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ ان تمام پراجیکٹس کے ذریعے وہ مختلف فلمی انڈسٹریز، زبانوں اور مداحوں میں اپنی جگہ مضبوط کرتی جا رہی ہیں۔