نئی دہلی۔چینائی سوپرکنگز بیٹسمین سریش رائنا نے آئی پی ایل چھوڑنے اور دبئی سے ہندوستان واپس آنے کے بارے میں تمام قیاس آرائیاں ختم کردی ہیں ۔ ٹیم کے مالک این سری نواسن کو اپنے والد جیسا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ ٹیم کیمپ لوٹ سکتے ہیں۔رائنا نے کہا کہ ماہی بھائی میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں ، یہ سب بے بنیاد خبریں ہیں۔رائنا نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سیزن میں سی ایس کے کے لئے کھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کے لئے ایک سی ایس کے کھلاڑی ہوں ، اگر دبئی کے حالات بہتر ہوئے تو میں واپس آسکتا ہوں ، دروازے ابھی میرے لئے بند نہیں ہوئے ہیں۔رائنا نے کہا کہ جب بایوببل محفوظ نہیں ہے ، تو کوئی موقع کیسے لے سکتا ہے ؟ میرا ایک خاندان ہے جس میں دو چھوٹے بچے ہیں اور میرے والدین کافی بوڑھے ہیں۔ میرے لئے خاندان کی طرف لوٹنا زیادہ ضروری تھا۔ رینا نے یہ بھی کہا کہ ان کے لئے یہ فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا ۔