سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کیلئے بند

   

جموں: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگرجموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظرجمعے کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہی ۔ٹریفک حکام کے مطابق قومی شاہراہ سات اپریل کی صبح چھ بجے سے آٹھ اپریل کی صبح چھ بجے تک ضروری مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہے گی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ہاوے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے قومی شاہراہ پر ضروری مرمتی کام کے پیش نظر سات اپریل کو ناشری ٹنل سے نویوگا ٹنل کے درمیان ٹریفک کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ۔