سری نگر۔ وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ہفتے کو ایک روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔ بتادیں کہ اس شاہراہ پر جمعہ کے روز مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی آمد و رفت بند تھی۔ سری نگر لیہہ شاہراہ پر ہفتہ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لداخ سے کشمیر جانے والی گاڑیوں کو منی مرگ سے صبح چھ بجے سے گیارہ بجے تک چلنے کی اجازت ہے اور اس کے بعد وسطی کشمیر کے سونہ مرگ سے لداخ جانے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے ۔ یاد رہیکہ موسم سرما کے دوران بھاری برف باری اور کہرہ کی وجہ سے یہ شاہراہ بند رہتی ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔