سری نگر جنگجوؤں سے خالی نہیں: آئی جی کشمیر

   

سری نگر :کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ ضلع سری نگر جنگجوئوں سے صاف نہیں ہے بلکہ ان کا علاج کرانے اور فنڈس حاصل کرنے کے لئے یہاں آنا جانا رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس ضلع میں تصادم نہیں ہوتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہاں جنگجو موجود نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکسی بھی ضلع جہاں انکاؤنٹرنہیں ہوتا ہے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہاں ملی ٹنٹ موجود نہیں ہیں۔ سری نگر ایک ایسا شہر ہے جہاں ملی ٹنٹ علاج کرانے ، فنڈ حاصل کرنے اور میٹنگیں کرنے کے لئے بار بار آتے رہتے ہیں ۔