حیدرآباد 4 اگسٹ (سیاست نیوز) سری نگر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی طرف سے تعلیمی سرگرمیاں تا اطلاع ثانی معطل کئے جانے اور طلبہ کو ہاسٹلس کا تخلیہ کرنے کی ہدایت کے بعد طلبہ اپنی اپنی ریاستوں کو واپس ہورہے ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے فوری اقدام کیا اور سری نگر میں زیرتعلیم تلنگانہ کے طلبہ بھی اپنے مقام کو واپس ہورہے ہیں۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ کے کم و بیش 135 طلبہ چار بسوں میں اپنے آبائی مقامات کو لوٹ رہے ہیں۔