سری نگر: گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ایک روزہ ہڑتال کے بعد چہارشنبہ کے روز معمولات زندگی پٹری پر آگئے اور بازاروں میں صبح سے ہی رونق لوٹ آئی ۔ سری نگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں منگل کے روز محمد افضل گورو کی آٹھویں برسی کے موقع پر ہڑتال سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے تھے ۔ محمد افضل گورو کو سنہ 2001ء کے پارلیمنٹ حملہ کیس میں مجرم قرار دیکر 9 فروری 2013ء کو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی اور پھانسی کے بعد ان کے جسد خاکی کو جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کیا گیا تھا۔