سری نگر: رام باغ شوٹ آؤٹ میں تین جنگجوؤں کی ہلاکت کے دو روز بعد جمعہ کو سری نگر کے بعض علاقوں میں ہڑتال رہی جس سے معمولات زندگی پر جزوی اثرات مرتب ہوگئے ۔ سری نگر کے تجارتی مرکز لاچوک اور پائین شہر میں جمعہ کے روز بازاروں میں تمام دکانیں بند رہیں تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جاری رہی۔ جبکہ سول لائنز کے تجارتی مرکز لال چوک سمیت بڈ شاہ چوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ وغیرہ میں بھی دکانات بند رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ان علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل حسب معمول جا ری رہی