سری نگر میں سائیکلوتھون میں سینکڑوں افراد کی شرکت

   

سری نگر 20جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر آرمڈ پولیس کے زیر اہتمام ‘پیڈل تھرو پیراڈائز’ سائیکلو تھون میں اتوار کی صبح سینکڑوں کی تعداد میں سائیکل چلانے والے افراد نے حصہ لیا۔اتوار کی صبح شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر جشن کا سا سماں تھا جب سائیکل چلانے والے افراد اس ایونٹ میں شریک ہونے کے لئے جمع ہو رہے تھے ۔اس ایونٹ، جو اب ایک سالانہ روایت بن چکا ہے ، میں 10 سے 60 برس کی عمر کے درمیان مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر جموں و کشمیر آرمڈ پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آںند جین نے میڈیا کو بتایا: ‘سائیکل تھرو پیرا ڈائز’ ہمارا سالانہ فکسچر ہے ، جموں و کشمیر پولیس ہر سال اس ایونٹ کا اہتمام کرتی ہے ۔