سری نگر میں فائرنگ،2زخمی

   

سری نگر : جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے سازگری پورہ حول میں اتوار کو مشتبہ جنگجوئوں کے ایک حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں نے اتوار کو دوپہر کے وقت سازگری پورہ حول میں پولیس کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوئے ۔ذرائع نے بتایا کہ زخمی پولیس کانسٹیبل کی شناخت فاروق احمد جبکہ عام شہری کی شناخت منیر احمد ساکنہ صفا کدل کے طور پر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں کو علاج و معالجہ کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔