سری نگر: پولیس نے سری نگر کے زونی مر علاقے میں پٹاخے پھوڑ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں6 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان ماضی میں پتھر بازی میں بھی ملوث رہے ہیں۔سری نگر پولیس نے بدھ کی رات اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘سید پورہ زونی مر علاقے میں رات کے دوران پٹاخے پھوڑ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے کے الزام میں 5 شر پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس ٹویٹ میں کہا گیاکہ ان سب کی ماضی میں سنگباری میں ملوث رہنے کی بھی ہسٹری ہے ،مزید جانچ چل رہی ہے ۔ایک اور ٹویٹ میں کہا گیاکہ پہلے پانچ بعد میں ایک اور کو گرفتار کیا گیا اور کل تعداد چھ ہوگئی۔