سری نگر : وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر ۔جموں قومی شاہراہ اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہے ۔ہفتے کے روزشدید بارش سے مٹی کے تودے گر آنے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ادھر جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر بھی ہفتے سے ٹریفک بند ہے تاہم سری نگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے ۔ قومی شاہراہ مسلسل بند ہے اور تاریخی مغل روڈ کو رتا چمب مقام پر دو مٹی کے تودے گرنے سے دوبارہ بند کر دیا گیا۔
