سری وینکٹیشورا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس

   

میں کورونا وائرس کے مشتبہ معاملات کی جانچ
حیدرآباد۔ 8مارچ (یو این آئی)اے پی کا سری وینکٹیشورا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس اب ریاست بھر کے 13اضلاع میں کرونا وائرس کے مشتبہ معاملات کی جانچ کرے گاکیونکہ۔یہ انسٹی ٹیوٹ ریاست کا واحد انسٹی ٹیوٹ ہے جو اے پی کے لئے نوڈل سنٹر ہے ۔اس کو پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجی سے 200کٹس حاصل ہوئے جس کے بعد اس انسٹی ٹیوٹ کو مشتبہ مریضوں کے نمونے حیدرآباد یا پھر پونے بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم ان نمونوں کی جانچ کے نتائج پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجی کو بھیجنے ہوں گے تاہم مثبت نتائج کی تصدیق ہوسکے ۔سری وینکٹیشورا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کا وائرلوجی ریسرچ اینڈ ڈائگناسٹک لیبارٹری (وی آر ڈی ایل) تروپتی میں ہے ۔6رکنی ٹیم جس میں تین سینئر اور تین جونیر فیکلٹی ارکان ہیں اور ایسے امراض سے نمٹنے میں ماہر ہیں کواس وائرس کی فوری تشخیص کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔