سری کرشنا کمیشن : اہم خدمات انجام دینے والے فضل احمد شادکا انتقال

   

Ferty9 Clinic

ممبئی 12دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ممبئی امن کمیٹی کے بانی جنرل سیکریٹری اور عروس البلادمی۔ سماجی ،تعلیمی اور سیاسی طور پر سرگرم اور قوم کادرد رکھنے والے فضل احمد شاد کو جنوبی ممبئی کے ناریل والی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ 75سالہ فضل شاد کا چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا تھا انکے پسماندگان میں چار بیٹے ہیں۔مشہور تاجر،اور سماجی و عملی شخصیت غلام پیش امام نے فضل شاد کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اور ان کے تعلقات نصف صدی کے عرصہ پر محیط رہے ۔اور میں اس سلسلہ میں بلاہچکچاہٹ کہہ سکتا ہوں ،ملت کا ایسا درد رکھنے والے کوئی نہیں ہے ۔سر ی کرشنا کمیشن کی کارروائی کے دوران مرحوم فضل شاد جیسا کوئی سرگرم نہیں دیکھا گیا ،گھنٹوں کمرہ عدالت میں گزارے تھے اور گواہوں کی تلاش میں رات بھر متاثرہ علاقوں میں گھومتے تھے ۔ان سب سے بڑا کارنامہ سری کرشنا کمیشن میں گواہوں کو تلاش کرکے لانا اور دستاویزات کو جسٹس سری کرشنا کے روبرو پیش کرنا تھا بلکہ انہیں لے کر متاثرہ علاقوں میں بھی جاتے تھے ۔تاکہ جائے واقعے کا صحیح اندازہ ہوسکے ۔