بنگلور: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہیکر سری کرشنا رمیش اور 18 دیگر ملزمان کے خلاف 2019 میں سرکاری پورٹل کی ہیکنگ کرکر 11.5 کروڑ روپے کی چوری میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں سٹی کورٹ میں چارج شیٹ داخل کردی، حالانکہ یہ کیس بٹ کوائن اسکینڈل کا حصہ ہے۔ ای ڈی کی طرف سے یہ چارج شیٹ منی انسداد لانڈرنگ ایکٹ 2002 کے تحت دائر کی گئی ہے ۔ چارج شیٹ میں نامزد دیگر ملزمان میں ونیت کمار، سشیل چندرا اور ہرویندر سنگھ شامل ہیں۔چارج شیٹ ایسے وقت میں داخل کی گئی ہے جب کرناٹک میں سدارمیا حکومت نے سری کرشنا رمیش کے (سریکی) سے متعلق بٹ کوائن اسکام کی دوبارہ جانچ کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا حکم دیا ہے ۔
سینسیکس گرا، نفٹی میں اضافہ
ممبئی: عالمی مارکیٹ کے دباؤ میں ایچ ڈی ایف سی بینک، ایچ ڈی ایف سی، ٹاٹا موٹرز، این ٹی پی سی اور ریلائنس جیسی بڑی کمپنیوں میں مقامی فروخت کی وجہ سے سینسیکس کی تیزی تھم گئی اور وہ گراوٹ پر رہا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 33.01 پوائنٹس گر کر 65,446.04 پوائنٹس پر آگیا۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 9.50 پوائنٹس کے اضافے سے 19,398.50 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔