٭ دہلی کے ایک ہاسپٹل میں ڈاکٹرس نے 39 سالہ شخص کا کامیاب آپریشن کیا جس کے سر پر قریب سے گولی ماری گئی تھی اور اس کے دماغ کا بایاں حصہ بری طرح متاثر ہوگیا تھا۔ کامیاب آپریشن کے بعد اس شخص کو آج ڈسچارج کردیا گیا ۔ اس کے بھائی نے بتایا کہ اب بھی وہ بات نہیں کرسکتا اور اشاروں کی زبان میں ہی اپنی بات کہہ رہا ہے۔
