سر پر بال لگانے کیلئے مجھے رقم کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے انکار کردیا: انوپم کھیر

   

ممبئی ۔22؍مارچ ( ایجنسیز ) انوپم کھیر نے جب 1981 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کے سر پر بال نہیں تھے، دوسرے لفظوں میں وہ گنجے تھے اور بہت سے لوگوں نے ان کے اداکار بننے کے خواب پر سوال اٹھائے تاہم بعد میں انہوں نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے، ہم آپ کے ہیں کون اور دی کشمیر فائلز جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا جو سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سر پر بال لگانے والی کمپنیوں نے انہیں بالوں کی پیوندکاری (ہیئر ٹرانسپلانٹ) کیلئے رقم کی پیشکش کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ پھر میں وہ انسان نہیں رہوں گا۔