سر پورٹاؤن : مریضوں میں پھلوں کی تقسیم

   

سرپور ٹاون۔/30 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں زیر علاج لگ بھگ 60 سے 70 مریضوں میں سرپورٹاؤن مسلم یوتھ ویلفیئر سوسائٹی اور عاشقان رسول کی جانب سے مولانا مفتی رفیق قاسمی نے اپنے ہمراہ سماجی کارکن محمد عفت حسین، حافظ عبدالخاریخ ، حافظ محمد عارف, عبدالمعیز , عزیر ,گورنمنٹ ہاسپٹل سینیئر ڈاکٹر جوگیندر کے ساتھ مل کرپھلوں کی تقسیم عمل میں لائی۔بعد ازاں گورنمنٹ سینیئر ڈاکٹر جو گیندر اور مقامی مسلم نوجوانوں کے ساتھ مل کر مولانا مفتی رفیق قاسمی نے اردو میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا پیام دیتا ہے. اس لیے ہم تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ امن کا پیام دیتے ہوئے غیر مسلم بھائیوں میں اسلامی تعلیمات کو عام کریں. انہوں نے کہا کہ حضور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ولادت کے ضمن میں حضور کی سیرت کو غیر مسلم بھائیوں میں عام کرنے کی غرض سے دوا خانے میں زیر علاج مریضوں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی تاکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور خوش اخلاقی اور اچھا برتاؤ عام ہو سکے. ہر ایک مومن کو چاہیے کہ حضور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے مسلم اقلیتوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھائیوں سے بھی حسن سلوک کریں۔