سر پور ٹاون کے جنگلوں میں شیر کی ہلچل

   

Ferty9 Clinic

عوام میں بے چینی اور دہشت کا ماحول ، آمد و رفت میں کمی

کاغذ نگر ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سرپور ٹاون تعلقہ کے گھنے جنگلاتی علاقوں میں گذشتہ کچھ دنوں سے جنگل کے راجہ شیر کی عوام میں دہشت مچی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب تلنگانہ ریاست میں گھنے جنگلات اور قبائلی علاقہ کے لیے قدیم تعلقہ کافی مشہور ہے اور تعلقہ سرپور ٹاون کے گہرے جنگلات ہونے سے کثرت سے جنگل میں جنگلی جانوروں کی کثیر تعداد موجود ہے ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ ریاست کا سرحدی علاقہ سرپور ٹاون ہونے کی وجہ سے ریاست مہاراشٹرا سے شیروں کی آمد بھی ہورہی ہے اور حال ہی میں ریاست مہاراشٹرا سے تلنگانہ کے سرحدی علاقہ میں مشتبہ حالت میں شیروں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے ۔ اس دوران گذشتہ دو دنوں سے حلقہ اور تعلقہ سرپورٹ ٹاون کے گھنے جنگلاتی علاقوں بجور منڈل کے جنگل ، سرپور ٹاون منڈل کے جنگل میں اور کونڈا پلی کے جنگلاتی علاقوں میں دو دنوں سے شیر کی موجودگی اور شیر کی ہلچل اور عوام میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام اور کالجوں کو آنے جانے والے طالب علموں کے علاوہ عوام کی آمد و رفت اور ٹرافک میں کمی پائی گئی ہے۔ خاص طور پر ٹو وہیلرس موٹر سیکلوں پر سواری کرنے والوں کی تعداد میں کمی دکھائی دے رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے مسافرین بھی سفر کرنے میں احتیاط برت رہے ہیں اور جنگل کے علاوہ شیر کی ایک بازو سے دوسرے جنگل کو سڑک عبور کرنے کے اطلاعات وصول ہوئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی اور دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے کہ کبھی بھی کسی بھی وقت شیر کی گاؤں میں آمد ہونے کی دہشت پھیلی ہوئی ہے ۔ اس لیے متعلقہ محکمہ فارسٹ عہدیداروں سے مقامی عوام اور کالجوں کے طالب علموں نے شیر کی گاؤں میں آمد سے متعلق احتیاطی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس طرح سے دو دنوں سے حلقہ اور قدیم تعلقہ سرپور ٹاون کے جنگلوں میں شیر کی ہلچل اور دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔۔