سر کے بال جھڑنے سے پولیس کانسٹیبل کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سر کے بال جھڑجانے سے دل برادشتہ ایک کانسٹبل نے خود کشی کرلی ۔ یاچارم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک کانسٹبل 25 سالہ ونود کمار نے خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹبل ونود کمار ملکاجگیری پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہا تھا ۔ جو گدشتہ چند روز سے پریشان تھا ۔ ذرائع کے مطابق ونود کمار مرض کا شکار تھا ۔ جس کے سبب اس کے سر کے بال جھڑ رہے تھے اور بالوں کے جھڑنے کے سبب وہ بہت زیادہ پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ اس نے ڈیوٹی کو چھٹی لگا دی تھی اور مارچ سے سک لیو پر تھا ۔ جس نے بالآخر انتہائی اقدام کرلیا ۔ ونود کمار کا تعلق گڈاملیا گوڑہ سے بتایا گیا ہے ۔ نوجوان بیٹے کے انتہائی اقدام سے والدین پر سکتہ طاری ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع