ماسکو۔/26 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) روس کی سزاء یافتہ جاسوس ماریہ بوتینا کو فلوریڈا کے جیل سے رہا کردیا گیا اور امریکہ سے اخراج کے بعد وہ روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ گئی۔ ماریہ بوتینا نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے روس کے حق میں امریکی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے کیلئے نیشنل رائفل اسوسی ایشن میں دراندازی کی تھی۔ اس نے مزید کہا کہ ’’ یہ محض میں اس لئے نہیں چھوڑی کہ ایسا کرنا میں نہیں جانتی تھی۔‘‘
