سزائے موت پانے والے مجرم کی درخواست رحم داخل کرنے کی مہلت 7 دن مقرر کی جائے

   

نئی دہلی۔ 23 جنوری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ وہ سزائے موت پانے والے مجرمین کے لئے درخواست رحم داخل کرنے کی مہلت 7 دن کردینے کا طئے کریں ۔ مجرم کو سزائے موت وارنٹ ملنے کے بعد 7 دن کے اندر درخواست رحم داخل کرنے کی حد مقرر کی جانی چاہئے ۔ مرکز نے سزا یافتہ مجرمین کے لئے ایک وقت کا تعین کرنے ، نظرثانی درخواست مسترد کرنے کے بعد راحت درخواست داخل کرنے کا بھی وقت تعین کیا جائے ۔ سزائے موت پانے والے مجرم کو صدرجمہوریہ کی جانب سے درخواست رحم مسترد کرنے کے بعد 4 دن کی مہلت دی گئی تھی ۔