سزائے موت کو مشرف کا چیلنج

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی سربراہ جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے ان کے خلاف غداری کے ایک کیس میں عدالت کے سزائے موت کے فیصلہ کو چیلنج کردیا ہے۔ یاد رہیکہ گذشتہ ہفتہ اسلام آباد کی ایک خصوصی عدالت نے 76 سالہ مشرف کو ملک سے غداری کے معاملہ میں سزائے موت سنائی تھی۔ 86 صفحات پر مشتمل پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل اظہرصدیقی کے ذریعہ داخل کردہ ایک درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی ایک فل بنچ 9 جنوری 2020ء کو سماعت کرے گی۔