سزائے موت کے خلاف پرویز مشرف نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی۔

,

   

اسلام آباد : سابق صدر اور پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ 

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ خصوصی عدالت نے جلدی میں فیصلہ سنایا ہے۔ لہذا، اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے درخواست میں پیرا 66 پر اعتراض کیا جبکہ اسے حذف کرنے کی استدعا کی۔

درخواست میں سابق صدر کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ خصوصی عدالت نے جلدی میں فیصلہ سنایا ہے۔ لہذا، خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 

 

یاد رہیکہ گذشتہ ہفتہ اسلام آباد کی ایک خصوصی عدالت نے 76 سالہ مشرف کو ملک سے غداری کے معاملہ میں سزائے موت سنائی تھی۔ 86

صفحات پر مشتمل پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل اظہرصدیقی کے ذریعہ داخل کردہ ایک درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی ایک فل بنچ 9 جنوری 2020ء کو سماعت کرے گی۔