سزائے موت کے مجرمین لگاتار بچ نہیں سکتے

,

   

٭ چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے کہا کہ سزائے موت کا مجرم اپنی زندگی کے خاتمہ سے لامتناہی طور پر بچنے کی جدوجہد نہیں کرسکتا ہے۔ چیف جسٹس سزائے موت والے جوڑے کی داخل کردہ عرضی کی سماعت کررہے تھے۔ سپریم کورٹ نے ان کی سزائے موت کا وارنٹ اس بنیاد پر منسوخ کیا تھا کہ مجسٹریٹ نے عجلت میں فیصلہ سنایا اور ملزمین کو اپنے قانونی متبادل امکانات سے استفادہ کا حق حاصل ہے۔